(مارننگ پوسٹ)سوات پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی ۔تھانہ چارباغ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے عادی شراب فروش ملزم محمد زرین ولد محمد سید رحمان سکنہ روشن اباد کے قبضہ سے 150لیٹر دیسی شراب برآمد کردی اسی طرح تھانہ کبل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شرافت علی ولد سعد خان سکنہ علیگرامہ کے قبضہ سے 985گرام چرس برآمد کی تھانہ بنڑ پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے 275گرام ہیروئن برآمد کی پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔