سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان بعض عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مینگورہ کے قریب زمردکے کانوں میں ڈرلنگ سے متاثرہ جگہ پرپہنچ گئے جہاں مبینہ طور پر ملحقہ رہاشی کالونیوں اور آبادیوں کو نقصان پہنچنا شروع ہو چکا ہے فضل حکیم خان نے محلہ زمردکان ، راجہ آباداوردیگر گلی محلوں کا تفصیلی دورہ کیااس موقع پر لوگوں نے چیئرمین ڈیڈیک کو اپنے نقصانات اور مسائل سے آگاہ کیاانہوں نے بتایا کہ زمردکے پہاڑوں پر کان کنی کی وجہ سے ملحقہ رہائشی علاقوں میں امن وامان کے مسائل پیدا ہوچکے ہیں اورگھروں پر ملبے گر رہے ہیں جبکہ لوگوں کے گھروں تک غیر قانونی طورپر ٹنل پہنچ گئے ہیں جس سے لوگوں کو شدید پریشانیوں اور نقصانات کا سامنا ہے فضل حکیم خان نے اے سی بابوزئی اور اے ڈی معدنیات کو زمردکان پر کام فوری بند کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید واضح کیا کہ فوری طور پر علاقے کے لوگوں کا مسئلہ حل کیا جائے اور متاثرہ جگہوں پر نقصانات کی تلافی کی جائے تاکہ لوگوں کے مسائل ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکیں فضل حکیم خان نے کہا کہ وہ عوامی نمائندہ اور خادم ہیں اسلئے عوام کے ہر جائز مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ کسی شخص یا ادارے کو بھی عوام کو تکلیف پہنچانے کے اجازت نہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہیں کسی کو غیر قانونی کام کرنے نہیں دیں گے عوام تسلی رکھیں عوام کو تکلیف پہنچانے والے کو ہم کبھی معاف نہیں کریں گے۔