سوات(مارننگ پوسٹ)آل سوات دودھ دہی ایسوسی ایشن کے صدر فضل محمد نے کہا ہے کہ دودھ کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے قیمتیں بڑھائی جائیں، سوات میں مقامی دودھ فروش پچھلے تین سالوں سے مقرر کردہ ایک ریٹ پر دودھ فروخت کررہے ہیں انہوں نے کہامینگورہ اور مضافات میں واقع فارمز سے معیاری اور اعلی کوالٹی کا دودھ فراھم کیا جارہاہے۔ مویشیوں کاچارہ، کل چوکر اور دیگر اخراجات میں دس گنا اضافہ ہوچکاہے مگر دودھ فروش تین سالہ پرانے ریٹ پر دودھ فروخت کرنے کے پابند ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب سے غیر معیاری اور کیمکل ملا دودھ کا مقابلہ مقامی دودھ فروش نہیں کرسکتے ان پر مکمل پابندی لگائی جائے غیر معیاری دودھ کی سپلائی سوات کو مختلف راستوں سے جاری ہے ان کی روک تھام کی جائے اور سوات کے مقامی دودھ فروشوں کا مسئلہ حل کیاجائے انہوں نے مزید کہاکہ ڈی سی سوات نے ان سے وعدہ کیاتھا کہ ہر دومہینے بعد دودھ کے نرخوں پر اجلاس بلایاجائیگامگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہوا، اگر دودھ کی قیمت نہ بڑھائی گئی تو قوی امکان ہے کہ دودھ فروش غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر مجبور ہونگے اس موقع چیئرمین ڈاکٹر محمد طارق گوجریوتھ فورم نے کہاکہ سوات کے مقامی دودھ فروش معیاری دودھ فروخت کررہے ہیں جبکہ باہر پنجاب سے آئے ہوئے دودھ میں فارمالین، سرف اور دیگر مضر صحت کیمیکل شامل کئے جاتے ہیں جوکہ پیٹ، چمڑے، خون، گردوں کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ اس کو فوری طورپر روکا جائیں اور معیاری دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں کے مسائل کو فوری طورپر حل کئے جائیں بصورت دیگر مقامی دودھ فروش بھی غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر مجبور ہوجائینگے انہوں نے دودھ فروشوں پر بھی زوردیا کہ اس سے آپ لوگ اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اس لئے سوات کے اور خصوصا مینگورہ کے عوام کو معیاری او صحت مند دودھ دیاکریں اس سے آپ لوگوں کے کاروبار میں برکت ہوگی۔ انہوں نے بھی ڈی سی سوات سے مطالبہ کیاکہ دودھ فروشوں کے مسائل کو فوری طور حل کرکے ان کی قیمت بڑھا دی جائیں۔
آل سوات دودھ دہی ایسوسی ایشن کا دودھ کے قیمتی بڑھانے کا فیصلہ
