سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ میں میکے بیٹھی بائیس سالہ خاتون پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئیں۔ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ سرباز خان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ گزشتہ رات ایک بائیس سالہ خاتون مسماۃ (ز) کی چار سال قبل شاہ زیب سکنہ املوک سے شادی ہوئی تھی۔وہ گزشتہ چالیس روز سے میکے بیٹھی تھیں اور مبینہ طور پر زہر کھانے سے جاں بحق ہوئی ہیں۔ والدین ان کی خفیہ تدفین کررہے تھے۔پولیس نے میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا اور خاتون کو مبینہ طور پر قتل کئے جانے پر مقدمہ درج کرکے ان کے والد محمد غنی اور بھائی ثناء اللہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
مٹہ سخرہ میں 22 سالہ شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر جاں بحق،باپ اور بھائی گرفتار
