سوات(مارننگ پوسٹ) ملاکنڈ ڈویژن سے تبدیل ہونے والے کمشنر سید ظہیر الاسلام کے اعزاز میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ڈویژن کے مختلف اضلاع کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر آر پی او محمد سعید وزیر نے تبدیل ہونے والے کمشنر کے دوران تعیناتی ملاکنڈ ڈویژن کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد میں تبدیل ہونے والے کمشنر کو تحائف دیے گئے۔
کمشنر سید ظہیر الاسلام کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام
