سوات: تحصیل کبل کے علاقہ نارنج پوڑا میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے چھت گرنے سے نمازی جاں بحق ہوگیا۔ 53سالہ فضل رحیم سردی کی وجہ سے باورچی خانہ میں عشا کی نماز پڑھ رہا تھا کہ اس دوران باورچی خانہ کی چھت گرنے سے وہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ملبے سے نکال دیا۔