سوات(مارننگ پوسٹ)ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے کروڑوں روپے کی متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی، علاقہ خواجہ آباد، برخواجہ آباد، شریف آباد اورملحقہ علاقوں کے لئے ٹیوب ویل، گلی کوچوں کی پختگی، واٹرسپلائی کے منصوبوں سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں کی منظوری، علاقے میں ایم این اے سلیم الرحمان کی فنڈ سے بجلی اورگیس منصوبوں کا ایڈوائیزر ٹو ایم این اے صلاح الدین نے اعلان کردیا عزیز اللہ گران خان کی فنڈ علاقے کے تعمیروترقی پرخرچ کیاجائیگا علاقے کے تعمیروترقی کیلئے خطیرفنڈ منظورکرانے پر اہل علاقہ کاایم پی اے گران خان اورایم این اے سلیم الرحمان کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے علاقہ خواجہ آباد کادورہ کیا سابق ناظم اقبال رحمان کے حجرے میں منعقدہ ایک جرگہ میں ایم این اے سلیم الرحمان کے ایڈوائیزر صلاح الدین یوسفزئی کے علاوہ سابق ناظم اقبال الرحمان، محمدرحمان عرف سپین خان، امان اللہ خان، گل رحمان طوطا، برکت علی، احسان اللہ رومی کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اس موقع پر اقبال رحمان، محمدرحمان اوردیگر نے ان کو علاقائی مسائل پیش کئے جس پر عزیز اللہ گران خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے علاقے کے تعمیروترقی کیلئے کروڑوں روپے منظورکرائی جوٹیوب ویل کی تعمیر، گلی کوچوں کی تعمیر، واٹرسپلائی کے منصوبے اوردیگرترقیاتی کاموں پرخرچ ہوگا اورجن علاقوں کو پینے کی پانی کی ضرورت ہے وہاں ہینڈپمپس لگائے جائیں گے اس موقع پر ایڈوائیزر ٹوایم این اے صلاح الدین یوسفزئی نے ایم این اے کی طرف سے علاقے میں گیس اور بجلی منصوبوں کابھی اعلان کیااورکہاکہ جلد اس سلسلے میں ٹیمیں علاقے کادورہ کریں گے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ علاقے کے تعمیروترقی کیلئے خطیرفنڈ منظورکی گئی ہے اورتعمیروترقی کے عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کررہے ہیں ترقیاتی منصوبوں کے معیارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کہاہے کہ ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھنا اولین ترجیح ہے، عوام کو زندگی کی تمام تربنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تراقدامات اٹھائے جارہے ہیں حلقہ پی کے 4میں ترقی کے سفرمیں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی عوام ترقی اورخوشحالی کیلئے تحریک انصاف کابھرپور ساتھ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا حلقہ پی کے 4کوتحریک انصاف کاگڑھ بنایا جارہاہے اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیارکاخصوصی خیال رکھاجارہاہے انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے اور کسی کو ترقیاتی عمل میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی ترقی اورخوشحالی کایہ سفر جاری رہیگا۔
مینگورہ شہر حلقہ پی کے 4 میں کروڑوں روپے کی متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
