سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر کا نیشنل بینک مین برانچ سیدو شریف اور زونل آفس ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر وائس پر یزڈنٹ سمیت16 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد بینک اور ملحقہ زونل آفس کو بند کردیا گیا۔ مزید ملازمین کے ٹیسٹ کے لئے نمونے لے لیے گئے۔ بنک میں ایک ملازم میں کرونا کے اثرات آنے کے بعد جب ان کا ٹیسٹ مثبت آیا، توباقی ملازمین کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سولہ ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی اور مزید ملازمین کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں
سوات ،نیشنل بینک مین برانچ کے 16 ملازمین کورونا وائرس کا شکار،بینک بند
