سوات (نمائندہ مارننگ پوسٹ) رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں عروج پر کرایوں میں خود ساختہ اضافہ سے عوام پریشان،انتظامیہ کی نا اہلی تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیوروں نے کورنا وبا کے دوران ایس او پیز کے تحت قیمتوں 10 روپے فی سواری میں اضافہ کردیا تھا کیونکہ چار سواریوں کے بجائے انتظامیہ کے طرف سے صرف 2 سواریاں لے جانے کی اجازت دی گئی تھی اب چونکہ وہ سلسلہ ایک ماہ ہوئے انتظامیہ کے طرف سے ختم کردیا گیا ہے مگر رکشہ ڈرائیوروں نے خود ساختہ کرایوں میں اضافہ کردیا ہے مینگورہ شہر سے کچہری تک کا کرایہ دس روپے سے بیس روپے کردیاجبکہ سنٹرل اور سیدو شریف ہسپتال تک کاکرایہ میں بھی دس روپے اضافہ کر کے بیس روپے کردیا جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامناکرناپڑ رہاہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ خود ساختہ کرایوں میں اضافے کانوٹس لیں اوزائد کرایہ وصول کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔