سوات (مارننگ پوسٹ) جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کے مرکز سنگوٹہ میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔ جس میں جماعت کے ارکان و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عید ملن پارٹی سے جما عت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبد الوسع، امیر جماعت اسلامی ضلع سوات و سابق ایم پی اے محمد امین اور دیگر اکابرین نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں عبد الوسع نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ با اثر ملزموں کو تحفظ دینا چارسدہ جیسے واقعات کو جنم دے رہا ہے۔جماعت اسلامی ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ اضلا ع اور صوبوں کی سطح پر جلسے جلوس اور مظاہرے ہوں گے۔ ا نہوں کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔
جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد
