سوات:کانجو پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کانجو پولیس نے سختی سے تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق کل ورسکے برہ بانڈئی کے رہائشیوں نے کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانجو پولیس نے چوری کے شبہ میں کم عمر لڑکوں کو بے گناہ گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔کانجو پولیس نے مذکورہ پریس کانفرنس کو من گھڑت اور جھوٹا قراردیتے ہوئے سختی سے تردید کردی ہے۔کانجو پولیس کے ایس ایچ او مجیب عالم خان نے میڈیا کو بتایا کہ تمام ملزمان چوری میں ملوث ہے جس سے ریکوری بھی ہوئی ہے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوا ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے علاقہ کی خدمت عبادت سمجھ کررہے ہیں۔
سوات، کانجو: کم عمر نوجوان ملزمان چوری میں ملوث تھے،ایس ایچ او مجیب عالم
