سوات(مارننگ پوسٹ)پانچ ماہ کی طویل کوویڈ 19 کے وجہ سے بندش کے بعد جہانزیب کالج سوات میں تعلیمی سرگرمیاں شروع مختلف شعبہ جات میں بی ایس سمسٹر دوم اورچہارم کی مڈفائنل امتحان شروع تمام طلبہ وطالبات ماسک پہنے امتحان میں شریک پہلے اور دیگر سمسٹر میں شامل طلبہ سے بھی امتحان آئندہ ہفتے لیا جائیگا ان خیالات کا اظہار بی ایس کوارڈینیٹرپروفیسر ڈاکٹر انوارالحق نے مختلف شعبہ جات میں قائم امتحانی ہالوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل سید ممتاز علی شاہ کنٹرولر امتحانات پروفیسر سیراج الحق نے انسپکشن کی اور امتحان کے لئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر انوارلحق نے کہا کہ ہال میں طلبہ داخل ہونے سے پہلے ٹمریچر گن ماسک اور سینیٹائزر کا باقاعدہ استعمال کیا جارہا ہے طلبہ کی تعداد کے اضافہ کے وجہ سے دوم اور چہارم سمسٹر کے طلبہ اور پھر آہستہ آہستہ سماجی فاصلے کو مدنظر رکھ کر باقی طلبہ سے امتحان لیاجائیگا جبکہ سٹاف کو بھی خصوصی انتظامات کے تحت ماسک اور دیگر ایس او پیزکے تحت کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں طلبہ نے امتحانی نظام اور فاصلے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پرنسپل سید ممتاز علی شاہ کوارڈینیٹر ڈاکٹر انوارلحق کنٹرولر امتحانات پروفیسر سیراج الحق کے خصوصی انتظامات پر اطمینان کاکرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد جہانزیب کالج سوات میں تعلیمی سرگرمیاں شروع
