سوات: مینگورہ سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والا تاجر گھر پہنچ گیا۔ انور المعروف باچا کے بارے میں ان کے چچازاد نے تھانہ بنڑ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ انور باچا کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔ انور باچا نے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں ذہنی دباؤ میں تھا۔ اس لئے میں نے اپنے موبائل بند کیا اور علاج کے لئے پشاور چلا گیا۔ علاج کے بعد میں گھر واپس آیا ہوں۔ ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ نہ تو مجھے کسی نے اغوا کیا اور نہ کسی نے کوئی مطالبہ کیا ہے۔
سوات، مینگورہ سے اغوا ہونے والا تاجر گھر پہنچ گیا
