دیر(مارننگ پوسٹ) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی دیر آپر میں مٹی کے عالمی دن کے حوالے سیمینار میں مٹی پانی اور دیگر ذرائع کو بچانے اور ان کے کنزرویشن کے عملی طریقوں کے بارے میں بات کی گئی۔ ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے چیئر پروفیسراللہ دتہ ، وائس چانسلر جناب شہاب الدین نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی دیر آپر ہمیشہ سے ہی قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے کوشاں رہی ہے اور ہم اسی سلسلے میں کام جاری رکھیں گے تمام طلبہ کے طرف سے بھی اس بات پر زور دیا گیا کہ صرف ہم نہیں بحثیت مسلمان ہم سب پر فرض ہے کے ہم اپنی زمین کی حفاظت کریں اور اسے آلودگی سے بچا ئے چیرمین انوائرمنٹل سائنسز اللہ دتہ نے آخرمیں تمام طلبہ سے وعدہ لیا کے پولی تھین بیگ استعمال نہیں کرینگے