سوات(مارننگ پوسٹ ) ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کا جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کے جاری احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی اُوکی نگرانی میں ایس ایچ اُوتھانہ غالیگے اختر ایوب خان اور اُن کے ٹیم نے ڈیپو چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار نمبر ;769090;-3043کو تلاشی کے لئے روکا ، دوران تلاشی گاڑی میں سوار خاتون مسماۃ ثمینہ زوجہ نور زادہ سکنہ بیدرہ مٹہ کی بیگ سے 7268گرام چرس برآمد کرکے ملزمہ کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
سوات،خاتون کے بیگ سے بڑی مقدار میں چرس برآمد
