مینگورہ(مارننگ پوسٹ )امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر اور سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ بجلی کی بھاری بھر بل غریب عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہیں ایف پی اے کے نام پر غریب عوام کو لوٹا جارہاہیں حکمران غریب عوام پر ٹیکسوں میں اضافہ کے بجائے اپنی عیاشیاں کم کریں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں ایف پی اے کے نام سے اضافی رقم ڈال کر غریب عوام کی کماء کو ناجائیز طریقے سے بٹورا جارہا ہے جس سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ جائیگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی بلوں میں ناجائز طور پر ڈالے گئے ایف پی اے کو واپس کیا جائے۔
بجلی بلوں میں ناجائز طور پر ڈالے گئے ایف پی اے کو واپس کیا جائے۔ محمد امین
