سوات:جمیعت علماء اسلام سوات ترجمان محمد اعجاز خاننے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کا میڈیا ٹرائل قابل مزمت ہے، نیب کی یہ حرکتیں بند نہ ہوئیں تو 30 ستمبر کے بعد دما دم مست قلندع ہوگا، پارٹی کے رہنما تمام تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں, حکومت کو لگ پتہ جائیگا، حکمران جماعت نیب کے زریعے مخالفین کو دھمکانہ بند کرے، نیب کی طرف سے مولانا کے خلاف نوٹس، شہباز شریف کے خلاف اقدامات قابل مزمت ہے، نااہل حکومت عوام سے جینے کا حق چھین چکی ہے، حکمران ملک پر بیرون ایجنڈا مسلط کرنا بند کرے، جمیعت علماء اسلام آئین و قانون کے دائرے میں انقریب بھرپور احتجاج کا اعلان کریگی