سوات(مارننگ پوسٹ)وفاقی محتسب کا سیکرٹریٹ سوات سے ہزارہ منتقل کرنا افسوس ناک ہے ، ملاکنڈ ڈویژن کے عوامی نمائندہ گان مذاحمت کریں ، عائشہ سید، جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ملاکنڈ ڈویژن کے لئے قائم کیاگیا سوات میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ہزار ہ منتقل ہونے کا فیصلہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کے لئے بنائے گئے دفتر کو ان کے لئے مختص کیاجائے انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام عوامی نمائندہ گان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے علاقے سے بنابایاگیادفتر دوسرے علاقے میں منتقل کیا جارہاہے جوکہ انتہائی افسوس کامقام ہے انہوں نے عوامی نمائندگان پر ضرور دیاکہ اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھایاجائے انہوں نے کہاگوکہ وفاقی محتسب سوات کے دفتر کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہیں مگر ان کو گوڈ گورننس کے تحت درست کیاجاسکتاہے ۔ عائشہ سید نے مزید کہاکہ ہزارہ ڈویژن بھی ان کے لئے اہم ہے مگر حکومت ان کے لئے نیادفتر قائم کریں نہ کہ سوات کے دفتر کو ختم کرکے وہاں منتقل کیاجائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی محتسب دفتر وفاق کے زیرا نتظام اداروں کے کارکردگی پر نظر رکھیں اور خاص کرسوئی گیس اور واپڈا کے عملے کا قبلہ درست کریں ۔ اگر وفاقی محتسب ادارہ اپنی کارکردگی بہتر کریں تو عوام کو ان سے شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔