سوات (مارننگ پوسٹ ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ سوات میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی دن رات محنت کی وجہ سے سوات سے بد امنی کا مکمل طور پر خاتمہ ہوگیا ہے۔ اب سوات پاکستان کا سب سے پُرامن علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ سوات سے تبدیل ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام جب بھی مل کر کام کریں گے، تو اس علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے بھی خطاب کیا۔