سوات (مارننگ پوسٹ)واپڈا انڈومنٹ اسپورٹس کے ذریعے نوجوانوں کو اپنے صلاحیتوں کو ابھارنے کا بھر پور موقع ملا، سوات میں 16اور14سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ انتہائی صلاحیتوں کے مالک ہیں، سوات سے مختلف کھیلوں میں منتخب ہونے والے نواجوانوں کو بہت جلد آل پاکستان ٹرائلز کیلئے لاہور بلا ئیں گے، ان خیالات کا اظہار سابق ٹیست کریکٹر چیئرمین واپڈا اسپورٹس ایڈوائزر شفقت رانا نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے سوات میں واپڈا انڈومنٹ فنڈ فاراسپورٹس کے تحت منعقد کئے گئے دو روزہ سپورٹس ٹرائلز کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کیا تمام کوچز و معاونین نے بھر پور معاونت کرکے اس ایونٹ کو احسن طریقے جسے اپنے اختتام کو پہنچایا، انہوں نے واضح کیا کہ جو کھلاڑی منتخب ہوگئے ہیں وہ لاہور میں ہونے والے ٹرائلز میں شرکت کریں گے، تمام کھلاڑی بھر پور تیاری کیساتھ آئین، گذشتہ روز سوات میں جاری اخری ایونٹ کراٹے کی نگرانی اے ڈی سپوٹس عثمان احمد، پاکستان واپڈا نے کی، کراٹے ایونٹ میں 16اور14سال سے کم عمر کھلاڑیوں نے اپنے صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا، دوروزہ ٹرائلز میں تمام کھیلوں سے کثیرتعداد میں باصلاحیت کھلاڑی منتخب ہوگئے ہیں، یہ امید کی جارہی ہے کہ سوات سے متعدد کھلاڑی فائنل ٹرائلز میں منتخب ہوں گے، جسکو محکمہ واپڈا کی جانب سے مالی اعانت کیساتھ ساتھ آگے جانے کے بھی کثیر مواقع ملیں گے، دوروزہ کھیلوں کے ٹرائلز میں تمام کوچز نے اپنا بھر پور کرادار ادا کیا جس کو سپورٹس حلقوں نے بے حد سراہا۔