سوات میں متاثر ہ افراد کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔ضلع سوات میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متعلق لئے گئے 54نمونوں کے ٹیسٹ نتائج موصول ہوئے ہیں جن میں سے 49کے ٹیسٹ ریزلٹ منفی آئے ہیں جبکہ پانچ ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آئے ہیں مثبت آنے والے ٹیسٹوں میں دو کا تعلق گنبد میرہ، دو خوازہ خیلہ جن میں ایک بیرائی اور ایک شالٹین جبکہ ایک کا تعلق ضلع بونیر کوگن سے ہے بونیر کوگن سے تعلق رکھنے والامتاثرہ شخص سیدو شریف ہسپتال کے کورونا اوپی ڈی میں آیا تھا ۔
سوات میں مزید 5 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ،متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہوگئی
