سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے ایس ای سی اینڈ ڈبلیو جمیل خان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ30مئی تک سیدوشریف 500بیڈز پر مشتمل ہسپتال محکمہ صحت کو حوالہ کرنا ہوگا پھر مجھ سے گلہ مت کرنا کیونکہ کافی عرصے سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بار بار تاریخ پے تاریخ دے رہے ہیں اس بار کوئی ٹال مٹول یا زبانی بات نہیں چلے گی اب عملی کام ہوگا وہ سیدوشریف میں 500بیڈز پر مشتمل ہسپتال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہسپتال کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں خصوصی ہدایات جاری کئے ہیں کہ ہر حال میں اور جلد سے جلد سیدوشریف ہسپتال کو مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ہسپتال کے لئے درکار تمام فنڈز کی منظوری دی ہے جب محکمہ صحت کو متعلقہ بلڈنگ حوالہ کیا جائے گا تو محکمہ صحت ہسپتال کے لئے تمام مشینری اور بھرتی مکمل کرلی صوبائی حکومت صحت کے مد میں عوام کو بہترین ریلیف دے رہی ہے
سیدوشریف 500بیڈز پر مشتمل ہسپتال محکمہ صحت کوہر حال میں 30مئی تک حوالہ کرنا ہوگا،فضل حکیم
