سوات (مارننگ پوسٹ)آل پاکستان پنشنرزایسو سی ایشن سوات کا اجلاس زیر صدارت صدر حاجی فضل معبود منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع بھر سے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی فضل معبود اور دیگر نے خطاب ہوئے صدر حاجی فضل معبود ڈاکٹر محمد حسن، مظروف سلام، محمد حنیف، پروفیسر میاں نور نواب، فصیح اللہ اور دیگر نے کہا کہ پنشنرز نے زندگی کا زیادہ عرصہ ملک و قوم کی خدمت میں گزارا ہے اور موجودہ حکومت نے پنشنرز کو بخت سمیت دیگر مواقعوں پر نظر انداز کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں 200فیصد اضافہ کیا جائے، بی فنڈ اور ایجوکیشن فاونڈیشن فنڈ کے اثاثہ جات سے ریٹائرڈ منٹ بینیفٹ دیا جائے اور ریٹائرڈ ملازمین کو مالی معاونت سے مستفید کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈز تاحال فراہم نہیں کئے گئے حکومت کارڈز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل الاونس میں ادویات قمیتیں بڑھے کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ فیملی پنشن کی شرح 75 فیصد ت۵ک بڑھایا جائے اسکے ساتھ ساتھ ریسٹوریشن کیلئے 65سال عمر مقرر کیا جائے، انوہں نے کہا کہ آئین پاکستان 1973کے آرٹیکل 25کے تحت کرایہ مکان دیا جائے، ملازمین کے بچوں کی بھرتی کیلئے 25فیصد کوٹہ رکھا جائے اور اسکے ساتھ تمام ادائیگیوں کے طریقہ کار کو سہل بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ گروپ انشورنس کو یکمشت اور فوری ادائیگی کو یقینی بناکر محرومیوں کا ازالہ کیا جائے، اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے اور ریٹائرڈ ملازمین کو احتجاج پر مجبور نہ کرے۔