سوات (مارننگ پوسٹ) جماعت اسلامی پی کے 5 نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امید وارا ن کی نامزدگیاں مکمل کردی ۔ 30 جنوری کو حتمی فہرست جاری کردی جائیگی ۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی پی کے 5 کے ذمہ داران کا اجلاس دفتر ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین کے صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی کے 5 کے تمام نیبر ہوڈ کونسلز کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور امید واران کی نامزدگی کو حتمی شکل دیدی جائیگی ۔ جن کی فہرست 30 جنوری 2022کو جاری کر دی جائیگی ۔
سوات بلدیاتی انتخابات:جماعت اسلامی نے پی کے 5 امید وارا ن کی نامزدگیاں مکمل کرلی
