سوات صحافیوں کا جیو جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف سوات پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین نے نیب کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرہ سے سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی، سینئر صحافی غلام فاروق، سابق چیئرمین سیدشہاب الدین، جنرل سیکرٹری سعید الرحمان، سلیم اطہر، ناصرعالم اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے صحافیوں کو دبانے اور صحافت پر قدغن لگانے کی ناکام کوشش کررہی ہے، مگر اسے یاد رکھنا چاہئے کہ صحافی اس طرح کے اقدامات سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔