سوات (مارننگ پوسٹ)سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام ٹریننگ کیمپ کا آغاز، گراسی فٹبال سٹیڈیم سیدو شریف میں شروع ہونے والی کیمپ میں ضلع سوات بھر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اس ٹریننگ کیمپ میں کوچنگ کے فرائض سوات یوتھ فٹبال کلب اکیڈمی کے سرپرست اعلی اور واپڈا کے طرف سے نیشنل اور انٹر نشنل فٹبالر محمد آیازخان جبکہ اسسٹنٹ کوچ کے فرائض شہزاد خان انجام دے رہے ہیں ۔کوچ محمد آیاز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات یوتھ فٹبال کب اکیڈمی ضلع بھر کے فٹبال کے نوجوان شوقین کھلاڑیوں کے لئے ہر وقت کھلی ہے، اکیڈمی میں اس وقت کھلاڑیوں کے سہولیات کے لئے داخلے بلکل فری ہے ،کیمپ پورا سال ہر ہفتے میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن منعقد ہوگا۔ ٹریننگ کیمپ کا مقصد سوات سے چیدہ چیدہ کھلاڑیوں کو چن کر ان کے لئے بہتر مواقع پیدا کرنے ہیں تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکے اس موقع پر کوچ محمد آیاز خان نے فٹبال کی ٹیکنکس کے حوالے سے کھلاڑیوں کو ٹپس دہتے ہوئے ان کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا۔
سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام ٹریننگ کیمپ کا آغاز،داخلہ بلکل مفت
