سوات:بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو 3 برس مکمل ہونے پر سوات میں بھی کشمیری یوم استحصال منا یاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں بھارتی اقدامات کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔اور ریلیاں نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات سہیل خان ، مختلف سکولوں کی طلباء ،ضلعی انتظامیہ اورتحصیل میونسپل اینڈ ایڈ منسٹریشن کے عملے سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی