سوات:رحیم آباد پولیس کے مطابق فتح خان خیل محلہ امانکوٹ میں شفیع اللہ ولد اختر علی نے اپنے بھائی رحمن علی پر فائرنگ کرکے قتل کر لیا تھا پولیس نے والد اختر علی ولد پیمائش خان سکنہ دامانہ شالگاہ واڑی اپردیر حال فتح خان محلہ امانکوٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس پر ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد گل شید خان اور اُن کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شفیع اللہ کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں جرم 302کے تحت مقدمہ درج کیا والد اختر علی کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔