سوات(مارننگ پوسٹ)ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کو ماموں بنادیا۔افتتاح کے فوری بعد دکانداروں نے سٹالز میں لگائے گئے سامان واپس دکانوں میں منتقل کردئے جس سے سٹالز ویران ہوگئے۔سوات میں لگایا جانے والا رمضان سستا بازار افتتاح کے ایک روز بعد ویران ہوگیا۔رمضان سستا بازار کا افتتاح وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے صوبائی وزیر زراعت محیب اللہ اور ایم پی اے فضل حکیم کے ہمراہ گزشتہ روز کیاتھا سستا بازار میں بازار سے اشیائے خوردونوش پانچ فیصد رعائتی نرخوں پر ملنے کا اعلان کیا گیا تھا زرائع کے مطابق وفاقی وزیر معادسعید کے افتتاح کے بعد دکاندروں نے سستے بازار کا بوریاں بستر لپیٹ کر اشیاء واپس لے گئے دوسرے روز دور دراز سے خریداری کئے بازار آئے ہوئے خریدار جب سستے بازار پہنچ گئے تو خالی سٹالوں نے ان کا استقبال کیا۔