پشاور:کھیلوں کے مید انوں کی اپ گریڈیشن ترجیحات میں شامل ہیں۔ ترجمان محکمہ کھیل و سیاحت خیبر پختونخواکے مطابق مو وجودہ سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور کھیلوں کے نئے سامان سے کھلاڑیوں کی استعداد و کارکردگی بہتر ہوگی۔سوات فارم ہاکی گراونڈ ماکانباغ کو ٹرف فراہم، ٹرف بچھانے سے ہاکی کھیل میں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔
سکواش کورٹس، فٹبال، بیڈ منٹن کورٹس اور تائیکوانڈو کھیل کی ضروریات بین الاقوامی معیار کے مطابق پوری کی جارہی ہیں۔صوبائی (پی ڈی ڈبلیو پی نے 4 اضلاع(ٹانک ، لکی مروت ، کرک اور سوات میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کی منظوری دی ہے۔
چترال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اگلے پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں شامل ہوگا۔ ضم شدہ اضلاع میں اپ گریڈیشن اور بحالی کے کام ترجیحات میں شامل ہے۔
سوات فارم ہاکی گراونڈ ماکانباغ کو ٹرف فراہم، ٹرف بچھانے پر کام جاری
