سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت ایم پی اے رابعہ بصری کا سیدومیڈیکل کالج کے نئی بلڈنگ وہسپتال کا دورہ مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ ڈینٹل کالج کے لئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کالج کی نئی عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا صوبائی حکومت کے طرف سے مکمل تعاون کے یقین دہانی تمام سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات دورے کے موقع پر سیدو میڈیکل کالج کا دورہ کیا اس موقع پرسیکرٹری ہیلتھ امتیاز حسین کالج پرنسپل ڈاکٹر اسرارلحق آئی ڈی ایف جی ایس ڈاکٹر وسیم مروت اور دیگر موجود تھے ایم پی اے رابعہ بصری نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے سہولت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور کالج کے لئے طلبہ کے سہولت کو مدنظر رکھ کر ایس او پیز کے تحت کلاسز جاری رکھا جائے انہوں نے بعد ازاں نوازشریف کڈنی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بہتر سہولیات دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں تاکہ ان کے مشکلات کا آزالہ ہو
ایم پی اے رابعہ بصری کا سیدوہسپتال اور میڈیکل کالج کے نئی بلڈنگ کا دورہ
