سوات:وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمی زئی ایریگیشن سکیم کا افتتاح کیا۔منصوبہ 907 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔اس سکیم سے ساڑھے پانج ہزار ایکڑ زمین سیرآب ہوگی۔اس منصوبے سے باغ ڈھیری، اشاڑی، سمبڑ اور خراڑے سمیت متعدد دیہات مستفید ہونگے۔وزیر اعلی نے مٹہ اور خوازہ خیلہ کو سوئی گیس کے فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔منصوبہ دو ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے جون 2021 میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبے سے علاقے کی تقریبا ایک لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزیر محب اللہ خان، ڈیڈک چئیرمیں سوات فضل حکیم بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔
سوات:وزیر اعلی محمود خان کا907 ملین روپے لاگت سے بننے والے ایریگیشن سکیم کا افتتاح
