سوات میں حالیہ برف باری کے بعد بڑی تعداد میں سیاحوں کی سوات آمد شروع ہوگئی۔ سیاح سوات کے برفیلے علاقوں ملم جبہ، گبین جبہ اور کالام کا رخ کر رہے ہیں۔ ملم جبہ آنے والے سیاح جن میں زیادہ تر فیملیز تھیں، نے چیئر لفٹ سے سوات کے برفیلی پہاڑوں کے نظارے کئے۔ کچھ سیاحوں نے برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے پر پھینکے اور زیادہ سیاح برف میں تصاویر بنا تے رہے۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بار کئی فیسٹول ہوں گے جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح شرکت کریں گے۔
سیاحوں نے سوات کے برفیلے علاقوں ملم جبہ، گبین جبہ اور کالام کا رخ کرلیا
