سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور نزدیکی علاقوں میں آٹے کی تلاش میں عوام پسنے لگی۔ آٹا ڈیلرز ہو یا یوٹیلیٹی سٹور آٹا دستیاب نہیں۔ شہر کے مختلف یوٹیلٹی سٹوروں پر بھی آٹا نایاب ہو گیا۔ شہر کے مختلف آٹا ڈیلروں کے پاس 860 روپے والا 20 کلو آٹے کا تھیلا عوام کو صبح کے وقت قطاروں میں زلیل و خوار ہوکر صرف ایک تھیلا تھما دیا جاتا ہے کئے لوگ بغیر آٹے کے چلے جاتے ہیں جنہیں دوبارہ دوسرے صبح قطاروں میں کھڑے ہوکر آٹا خریدنا پڑھتا ہے

آٹے کا حصول عوام کے لئے درد سر بن گیا، شہری در در آٹے کے حصول کے لئے خوار ہونے لگے۔ شہر میں 860 روپے والا 20 کلو کا تھیلا نایاب ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوٹس لیا تو سستے آٹے کی امید پیدا ہوئی لیکن اب تو آٹا ملنا ہی مشکل ہو رہا ہے، سوات کے بیشتر علاقوں میں فلور ملز کی جانب سے آٹا طلب کے مقابلے میں کم فراہم کیاجا رہا ہے، جس کے باعث عوام کو آٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔عوام نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے کہ علاقہ بھر میں سرکاری ریٹ پر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو روٹی کے حصول میں کوئی رکاوٹ پیش نا آئے