سوات (مارننگ پوسٹ) میٹرک کے امتحانات میں عوامی شکایات پر چیئرمین بورڈ ان ایکشن دو ہالوں کا امتحانی عملہ معطل ، ڈیوٹی سے فارغ ، نیا عملہ تعینات ، گذشتہ روز چیئرمین سوات بورڈ پروفیسر تصبیح اللہ کو اطلاع ملی کہ گورنمنٹ ہائی سکول اسلام پور اور ہائی سکول دندئی میرہ ضلع شانگلہ میں بدانتظامی جاری ہے اور عملہ ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام نہیں دے رہا ہے ، جس پر چیئرمین بورڈ پروفیسر تصبیح اللہ اور کنٹرولر عمر حسین خان نے چھاچہ مار ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول اسلام پور پر چھاپہ مارا اور وہاں پر بد انتظامی میں ملوث عملہ کو فارغ کردیا جن میں سپرنٹینڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اور ایجی لیٹر شامل تھے ، وہا پر نیا عملہ تعینات کردیا گیا جبکہ شانگلہ میں بد انتظامی پر گورنمنٹ ہائی سکول دندئی کے سپرنٹینڈنٹ کو بھی فارغ کردیا گیا ، سوات میں نہم اور دہم کے امتحانات پر آمن اور شفاف طریقے سے جاری ہے ۔