سوات(مارننگ پوسٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ سوات کی مٹی کی قدر نہیں کی گئی حالانکہ سوات جیسے علاقوں سے ملک کی معیشت مضبوط ہوسکتی ہے ریاستی دور میں سیاحتی علاقوں میں ترقی کی جال بچھائی گئی تھی پچاس کی دہائی میں سوات بشمول شانگلہ ،بونیر کوہستان کے علاقوں میں ایسے سڑکیں اور ہسپتال بنائے گئے تھے جن کا آج تصور ممکن نہیں،انصاف کا بول بالاتھا اب حالات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ سوات کی لاکھوں عوام کے نمائندگی کرنے والے سوشل میڈیا اور خالی پائپ تک محدود ہے،سوات کے عوام کو مزید ایسے چالوں میں نہیں انا چاہیئے اپنے آنے والے نسل کیلئے ایک ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھنے کیلئے عوام کو مخلص قیادت سامنے لانے کیلئے متحد ہونا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شموزئی میں ایک بڑی عوامی اجتماع سے خطاب کے دوارن کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع سوات کے سیکرٹری اطلاعات مختار رضا خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے عملی سیاست کررہا ہو جھوٹ کی سیاست سے عوام کو کسی قسم کی خیر نہیں علاقہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی صلاحیتوں فائدہ اٹھائینگے افسوس کا مقام ہے کہ منتخب نمائندے گلی کوچوں کے تعمیر کو ترقی کہہ رہے ہیں اگر موقع ملا تو علاقے میں میگا پراجیکٹس کا اغاز کرینگے جو ترقی کا دور ہوگا