جہانیاں(آن لائن)28مئی کوسورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔28مئی بروز پیرپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بج کر18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گااس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گااس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔28مئی بدھ کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میںایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سائے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگاa