ریاض (اے پی پی) سعودی مانیٹرنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مملکت میں ایک ریال والے کرنسی نوٹ کی جگہ دھاتی سکے متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ ساما کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چھوٹے کرنسی نوٹوں کی جگہ دنیا بھر میں دھاتی سکے رائج ہیں جو کہ دیرپا ہو تے ہیں۔ مملکت میں ایک ریال والے کرنسی نوٹوں کو بتدریج دھاتی سکے میں تبدیل کیاجائے گا جس کا آغاز کردیا گیا ہے۔جلد ہی 2 ریال کے سکے بھی متعارف کروائے جارہے ہیں