سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کےعلاقہ جامبیل چنار گاوں میں لڑکیوں کی مڈل سکول نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں بچیاں تعلیم سے محروم، مقامی لوگوں کامڈل سکول قائم کرنے کا مطالبہ، تحصیل جامبیل کے بڑے گاؤں چنار جس میں دوہزار سے زائد گھرانے آباد ہیں جہاں مڈل سکول نہ ہونے سے سینکڑوں بچیاں تعلیم سے محروم ہے مقامی رہائشی عمران خان کے مطابق گاؤں میں مڈل سکول نہ ہونے کی وجہ اس کی بیٹیوں سمیت علاقے کے سینکڑوں بچیاں تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چنار گاؤں کی پرائمری پاس بچیاں مزید تعلیم حاصل کرنےسے محروم رہ جاتی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ علاقے میں زیادہ تر لوگ غریب ہے وہ اپنے بچیوں کو دور دراز علاقوں میں مزید تعلیم کے لئے نہیں بھیج سکتے۔ والدین کی شدید خواہش ہونے کی باجود بچیاں تعلیم سے محروم ہے۔ علاقے کے کئی بچیوں نے میڈیا کو بتایاکہ ان کے سہلیاں مزید تعلیم حاصل کرناچاہتے ہیں مگر مڈل سکول نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیٹھ جاتی بہت سارے بچیوں کو کم عمری میں اس وجہ سے شادی کرائی جاتی ہے کہ مزید تعلیم کے مواقع موجود نہیں اور بچیاں گھروں میں بے کار ہوتے ہیں۔ علاقے میں مڈل سکول نہ ہونے کی وجہ سےپرائمری پاس اسی فیصد سے زائد بچیاں مزید تعلیم سے محروم ہوتی ہے۔ حکومت فوری طور پر علاقے کے بچیوں کے لئے مڈل سکول کی منظوری دیں ابتدائی طور پرپرائمری سکول چنار میں مڈل کے کلاسوں کا اجراء کریں۔ اس سے چنار گاوں اور گرد ونواح کے سینکڑوں بچیوں کو گاؤں میں تعلیم کا موقع فراہم ہو جائیگا۔ علاقے عمائدین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر چنار گاوں میں مڈل سکو ل بنایاجائے
سوات،جامبیل چنار گاوں میں لڑکیوں کا مڈل سکول ہی نہیں سینکڑوں بچیاں تعلیم سے محروم،
