سوات(مارننگ پوسٹ) سیدوشریف پولیس ایس ایچ او کی خودساختہ پرچے ، وجہ معلوم کئے بغیر درجنوں غریب لوگوں کو جرمانہ عوام کے طرف سے شدید احتجاج کی دھمکی تفصیلا ت کے مطابق سیدوشریف تھانے کے ایس ایچ او نے فیض آباد ، امانکوٹ میں متعدد رکشہ ڈرائیوروں سے شناختی کارڈ جمع کئے اور تمام لوگوں کو تھانے آنے کا حکم صادر کیا دوسرے روز تمام لوگوں کو نامعلوم وجوہات کے بناپر مقدمات درج کئے ۔ مقامی لوگوں نے جب تھانے سے رابطہ کیا تو ڈی ایس پی اور محرر کو بھی معلوم نہیں تھاکہ کس بنیاد پر شناختی کارڈز جمع کئے گئے ہیں ۔ متاثرہ لوگوں نے اس سلسلے میں سیفٹی کمیشن کو درخواست دینے کا بھی فیصلہ کرلیاہے ۔ اس سلسلے میں ڈپی اواشفاق انور سے رابطہ کیاگیا توا نہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تحقیقات کرینگے مقامی لوگوں کے مطابق سیدوتھانے کے ایس ایچ او کارکردگی د کھانے کے لئے غریب اور بے قصور لوگوں کو بے دریغ پر چے دے رہے ہیں جس پرانہوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کی بھی دھمکی دی ہے۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو یہ بتایاہے کہ مزکورہ ایس ایچ سیدو شریف میں دکانداروں کو بھی تنگ کرتاہے اور غیر معیاری سامان کی آڑ میں دکانداروں کو جرمانہ کیا جارہاہے۔مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں پولیس کے اعلی افسروں ، عوامی نمائندگان اور وزیراعلی سے پولیس ایس ایچ او کے خراب روئے اور بد نیتی پر مبنی جرمانوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ۔
سیدوشریف تھانہ ایس ایچ او نے درجنوں غریب افراد کو خودساختہ پرچے تھمادئیے
