(ویب ڈسک)خیبر پختونخوا حکومت نے 4جنوری کے وزرائے تعلیم کے اجلاس کے لئے سفارشات تیار کرلی ہے،جس کے مطابق صوبائی حکومت 11 جنوری کو سخت ایس او پیز کیساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دے گی، اس ضمن میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبائی حکومت کے مطالبے پر سفارشات تحریری طورپر وزیر تعلیم کو ارسال کردی ہے ،زرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت11جنوری سے تمام تعلیمی ادارے کھولنا چاہتی ہے جس کے لئے مروجہ کورنا ضابطہ اخلاق کو مزید موثر بنانے کے تجویز بھی دی گئی ہے،سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے11 جنوری سے کھول دئے جائیں،تاہم اسی او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ سکول سربراہ کی خلاف کارروائی کی جائے بکہ سماجی فاصلے کی قانون کی بھی پاسداری کی جائے