پشاور() پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث ہر قسم کی کمرشل فلائٹس کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کو بند کردیا گیا۔پاکستان ایئر لائیز (پی آئی اے) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملک میں کمرشل فلائٹس کے لئے فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کے شعبہ ہوا بازی (سی اے اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے سی اے اے نے پاکستانی فضائی حدود کو بند کردیا ہے اور اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل اور چترال ائیر پورٹس پر فضائی آپریشن معطل رہی جس کی وجہ سے پشاور سے بیرون ممالک جانے اور آنے والی 14 پروازوں کو منسوخ کردیاگیا ہے عمرہ آپریشن بھی معطل کردیاگیا ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کے جہازوں کو رن وے کے سائیڈ پر کھڑا کردیاگیا ہے جبکہ دونوں رن وے کو خالی کردیاگیا ہے پشاور سے جانے والے عمرہ کے ایک ہزار زائرین ، جدہ ، ریاض ، دبئی ، ابو ظہبی جانے والے 3000ہزار مسافر سمیت دیگر بیرون ممالک سے آنے و الے مسافروں کی آمد و رفت رک گئی ہے روز گار کے سلسلے میں جانے والے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا جبکہ پشاور سے چترال ، چترال سے اسلام آباد اور پشاور سے کراچی کے لئے پروازوں کا سلسلہ بھی عارضی طو پر بند ہو گیا ہے پشاور سمیت ملک بھر کے تمام فضائی راستوں کو عارضی طور پر بند کیاگیا ہے جس کے باعث پاکستان کی حدود سے گزرنے والے ائیر لائنز کی بندش بھی ہو گئی ہے پاکستان کی فضائی حدود کا راستہ کم ہونے کے باعث زیادہ تر غیر ملکی ائیر لائنز بھی گزرتی ہے تاہم ائیر پورٹ حکام کے مطابق کل بارہ بجے کے بعد ملک بھر میں ائیر پورٹس کا معطل ہونے والا فضائی آپریشن بحا ل کردیا جائے گا۔