سوات:ضلع سوات کے نام ایک اور اعزاز سوات کے علاقہ کوٹہ ابوہا سے تعلق رکھنے والے بلور خان نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کی،امتحان میں 17240 امیدواوں میں سے 364 امیدواوں نے ریٹن ٹسٹ پاس کر لیا، بلور خان نے مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلے مرحلے میں ریٹن ٹسٹ پاس کر چکاہوں تاہم انٹرویو باقی ہے جس کے بعد اگر اللہ نے موقع دیا تو ملک کی خدمت ایمانداری سے کروں گا، بلور خان کی خیبر نیوز سے گفتگوبلور خان نے میٹرک ایس پی ایس کالج سوات، ایف ایس سی اسلامیہ کالج پشاور، بی ایس الیکٹرانک انجینئرنگ غلام اسحاق خان انسٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایم ایس کمپیوٹشنل انجینئرنگ یونی ورسٹی آف فن لینڈ سے کی ہے جبکہ پی ایچ ڈی سکینڈ ائر بائیو میڈیکل انجینئرنگ کا طلب علم ہے