سوات(مارننگ پوسٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان سے کالام کے نمائندہ وفد کی فوکل پرسن و ایم پی اے میاں شرافت علی کی قیادت میں ملاقات وزیراعلیٰ کا سول ہسپتال کالام کی اپگریڈیشن کے علاوہ کالام میں سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل سکول قائم کرنے کا بھی اعلان۔کالام میں مٹلتان اور گبرال کالام ہائیڈروپاور پروجیکٹس کی تعمیر کے علاوہ کالام نیشنل پارک اور کالام ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان اقدامات کے نتیجے میں آنے والے سالوں میں صوبے کا کوئی بھی شخص روزگار کے لئے صوبے سے باہر نہیں جائیگا۔