سوات(مارننگ پوسٹ )پختونخوا ریڈیو سوات کے پروگرام ’’ د سوات رنگونہ ‘‘ میں ایجوکیشن ایکٹیویسٹ بلاول خان مہمان تھے جو فلاحی تنظیم انوویٹیویوتھ فورم کے پلیٹ فارم سے گذشتہ کئی سالوں سے تعلیم ، روزگار اور ٹیلنٹ باالخصوص طلباء و طالبات میں چھپے ٹیلنٹ کو آشکارا کررہا ہے پروگرام میں مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم تعلیم پر زیادہ فوکس کرتی ہے کیونکہ تعلیم ہی ترقی و خوشحالی کی پہلی سیڑھی ہے ہم سکولز و کالجز میں اویرنس سیشن اور سائنس فیسٹولز کا انعقاد کرتے ہیں ان پروگرامز میں ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی طرف سے ہمیں پورا تعاون حاصل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد تعلیم کو عام کرنا، طلباء وطالبات میں چھپے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنا اور پھر اس ٹیلنٹ کو آگے لے جانا ہے کیونکہ ہر بچے میں ٹیلنٹ موجود ہوتا ہے صرف اسے پالش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس حوالے سے ہم نے والدین اور اساتذہ کو ساتھ بیٹھنے اور انہیں بچے کے تعلیمی میلان اور دلچسپی کے مطابق مشترکہ منصوبہ بندی کرنے پر بھی قائل کیا ہے جس کا فائدہ براہ راست طلباء و طالبات کو ملنا شروع ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کیساتھ ہم ان جوانوں کو روزگار دلانے پر بھی کام کرتے ہیں جو یونیورسٹیوں سے ڈگریاں لیکر فارغ بیٹھے ہیں یا ان کو روزگار کے مواقع دستیاب یا میسر نہ ہوں انہوں نے کہا کہ ہم غریب بچوں کو سکول لانے اور ان کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے پر بھی کام کرتے ہیں ہمار اکام صرف سوات تک محدود نہیں پورے ملک میں اسی جذبہ کے تحت معاشرے کو صحیح سمت پر لانے کیلئے کام کرتے ہیں بلاول خان نے کہا کہ ہر محکمے اور ادارے کو سویلین سپورٹ دے کر مضبوط بنانا بھی وقت کی ضرورت ہے جس پر ہم نے کام شروع کردیا ہے کیونکہ اس کے بغیر کام تو ہوگا لیکن فائدہ نہیں ہوگا اس سلسلے میں ہمیں مقامی انتظامیہ کی طرف سے پورا تعاون حاصل ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتا ہے لہٰذا وہ مثبت سرگرمیوں کیساتھ معاشرے کی اصلاح میں کلیدی کردار اداکریں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے یہ معاشرہ ہمارا ہے تو اس کے مسائل کے حل میں بھی ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا ۔