سوات :مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈی پی او سوات دلاور بنگش نے کمر کس لی ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ عوامی تعاون پولیس کی بڑی طاقت ہے۔ جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام طبقات کومل کر کام کرنا ہوگا، تاکہ پُرامن معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔ مینگورہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی کابینہ اورسینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دلاورخان بنگش نے کہاہے کہ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مینگورہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کردئے ہیں۔ اس ضمن میں ٹریفک وارڈن کے حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
مینگورہ، ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے ڈی پی او سوات نے کمر کس لی
