کمشنرملاکنڈڈویژن سیدظہیرالاسلام کی سربراہی میں بونیر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔دورہ ضلع بونیرکے دوران کمشنرملاکنڈڈویژن سیدظہیرالاسلام کی سربراہی میں گورنمنٹ ڈگری کالج چملہ تحصیل مندنڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سننے کے لیے ڈپٹی کمشنربونیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربونیر ، انتظامی آفیسرزاورلائن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی سربراہان موجودتھے۔ کھلی کچہری میں عوام کی طرف سے سڑکوں کی خستہ حالی، بوسیدہ پائپ لائن، سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی، پیسکومسائل ،صفائی صورتحال،سرکاری قیمت پرآٹاکی فراہمی اورماربل سٹی کے قیام جیسے مسائل سامنے آئے۔ عوام نے کھل کرکمشنرملاکنڈڈویژن کے سامنے مسائل رکھے۔مسائل اورشکایات کے حوالے سے کمشنرملاکنڈڈویژن نے کہا کہ میں بذات خودمتعلقہ آفیسرز اورمحکمہ جات کے ساتھ اِن کے حل کے لیے رابطے میں رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جویہاں ہمارے حصے کا کام ہے وہ ان شاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر کیاجائے گا۔ جبکہ بعض کام صوبائی سطح کے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی اِس حوالے سے ہم عملی طورپرپیش رفت کریں گے۔کمشنرملاکنڈڈویژن نےکہا کہ سرکاری آفیسرزعوام کے خادم ہوتے ہیں اورجواختیارات ہمیں تفویض ہوئے ہیں اصل میں یہ امانت ہیں۔جس میں خیانت کرنا بحیثیت مسلمان اورپاکستانی سب سے بڑاظلم ہے۔انتظامی آفیسرزاورمحکمہ جات کے سربراہان ہروقت عوام کی خدمت کے لیے موجود ہونے چاہیئے۔