سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔صبح 6 بجے گیس کی سپلائی معطل ہوکردوپہر تک سوئی گیس غائب رہتی ہے۔رات کو بھی چولہے ٹھنڈے رہتے ہیں جس سے گھریلوصارفین شدید مشکلات سے دوچارہیں۔سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی محکمہئ سوئی گیس نے ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ گیس کی بندش کے سبب صبح بچے اوربڑے ناشتہ کئے بغیر سکول اور کام پر جانے پر مجبورہیں۔ شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوئی گیس کی بے جا اورغیر ضروری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرانے اور گیس پریشرکی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ظالمانہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری،عوام سخت پریشانی میں مبتلا
