ویب ڈیسک(اسلام آباد)پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 38 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 122 روپے 46 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2021 کیلئے ہوگا۔

ایل پی جی کی نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو مقررکردی گئی،جنوری میں ایل پی جی کی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی کلو تھی۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1863 روپے 14 پیسے مقرر،جنوری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1740 روپے 69 پیسے تھی۔