سوات پولیس کی کامیاب کاروائی تین رکنی بین الصوبائی خواتین چور گروہ گرفتارکر لیا،گرفتار خواتین سے 19تولے سونا، 99ہزار نقد رقم برآمد
تفصیلات کے مطابق: گزشتہ روز سیدو شریف کے محلہ برکلے سے ایک شخص تھانہ سیدوشریف آکر رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہل خانہ کے ہمرہ سیر کرنے کے لئے ملم جبہ گئے تھے اور گھر کے سارے کمرے اور مین گیٹ کو تالا لگایا تھا، شام کے قریب گھر پہنچ کر گھر کا تالا کھولا پایا گیا، گھر کے اندر جا کر دیکھا تو کھڑی کی پر لگا ہوا جال بھی کٹ شدہ تھا، گھر کے تالاشی لینے پر معلوم ہوا کہ گھر سے کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے چوری کرکے 19تولے سونا اور نقدرقم 99000چوری کرکے لے گئے ہیں۔
واقع کا نوٹس لیتے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے ایس پی لوئر سوات آصف بہادر کو جلد از جلد ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی لوئر سوات آصف بہادر نے ایس ڈی پی اُو سیدو شریف اسحاق خان کے نگرانی میں ایس ایچ اُو سیدو شریف رفیع اللہ اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے تین رکنی بین الصوبائی خواتین چور گروہ کو گرفتار کیا، گرفتار خواتین میں مسماۃ رخسانہ زوجہ علی خان، مسماۃ محبوبہ زوجہ سلیمان، مسماۃ حضرہ زوجہ اقبال سکنہ بنوں حال بٹ خیلہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار چور گروہ سے مال مسروقہ 19تولے سونا اور 99ہزار نقد رقم برآمد کی جن کے خلاف تھانہ سیدو شریف میں مقدمہ علت 60جرم 454-380درج درجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش کے لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا۔
سوات میں 3 رکنی بین الصوبائی خواتین چور گروہ گرفتار
